ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / براڑی اجتماعی خودکشی معاملے میں سائیکو لوجیکل آٹوپسی کرائے گی پولیس

براڑی اجتماعی خودکشی معاملے میں سائیکو لوجیکل آٹوپسی کرائے گی پولیس

Sat, 07 Jul 2018 00:42:02    S.O. News Service

نئی دہلی،06؍جولائی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)دہلی پولیس براڑی میں ایک ہی کنبے کے 11 افراد کی موت کے معاملے میں سائیکولوجیکل آٹوپسی کرائے گی۔پولیس ذرائع کے مطابق کنبے کے 11 لوگوں کی موت کے بارے میں اطلاعات یکجا کرنے کے لئے سبھی کا سائیکولوجیکل آٹوپسی کرائی جائے گی۔ اس کے لئے پولیس نے ومہنس اسپتال کے ماہر نفسیات سے رابطہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ میڈیکل سائنس میں سائیکولوجیکل آپٹوسی کی مدد سے مرنے والے کے دماغ کا مطالعہ کیا جاتا ہے تاکہ یہ پتہ لگایا جاسکے کہ آخر مرنے سے پہلے اس کے برتاؤ میں کس طرح کی تبدیلی آئی تھی۔

یکم جولائی کی صبح براڑی میں یہ واقعہ سامنے آیاتھا۔ یہاں ایک ہی گھر میں 11 لاشیں ملی تھیں۔ ان میں سات خواتین اور چار مرد شامل تھے۔
 


Share: